May ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں نیپال کے سفیر، دیپ کمار اوپادھیہ
    ہندوستان میں نیپال کے سفیر، دیپ کمار اوپادھیہ

نیپال کے خلاف حکومت ہندوستان کے ساتھ تعاون کی بڑھتی ہوئی افواہوں کے بعد نئی دہلی میں نیپال کے سفیر کو برطرف کر دیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں نیپال کے سفیر دیپ کمار اوپادھیہ کو نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما کی حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق تعاون کرنے کی بناء پر پیر کے روز برطرف کر دیا گیا۔ ہندوستان میں نیپال کے سفیر، کاٹھمنڈو حکومت کی جانب سے کئی بار طلب کئے جانے کے باوجود وہ مسلسل اپنے ملک واپس جانے سے گریز کرتے رہے۔ سفیر کے عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد وہ بدھ کو نئی دہلی سے کاٹھمنڈو واپس جانے والے ہیں۔ نئی دہلی میں نیپال کے سفیر نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے ملک کے قومی مفادات کے خلاف حکومت ہندوستان کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ نیپال کی حکومت نے اتوار کے روز حکومت ہندوستان پر نیپال کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور نیپال کے تعلقات گذشتہ چند ماہ سے اور نیپال میں بنیادی آئین میں اصلاح اور نیز اس ملک میں صوبوں کی نئی تقسیم کے بعد سے بدستور کشیدہ ہیں جبکہ گذشتہ مہینوں کے دوران نیپال اور چین کے درمیان ایندھن کی درآمدات کے سمجھوتے پر دستخط بھی، نئی دہلی اور کاٹھمنڈو کے تعلقات میں عدم اعتماد اور کشیدگی بڑھنے کا باعث بنے ہیں۔

ٹیگس