ہندوستان: سپر سونیک بیلیسٹک میزائل اگنی تین کا کامیاب تجربہ
May ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
ہندوستان نےسپر سونیک بیلیسٹک میزائل اگنی تین کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹوں نے دفاعی ماہرین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اگنی تین بیلیسٹک میزائل ساڑھے تین ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کر سکتا ہے اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے- خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ میزائل اپنی جانب آنے والے کسی بھی میزائل کو تباہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میزائل کو اتوار کی دوپہر سوار گیارہ بجے ریاست اڑیسہ کے ساحل سے فائر کیا گیا- اس سے پہلے بھی ہندوستان نے ڈیڑھ ٹن وزنی ایک اور میزائل کا تجربہ کیا تھا-
اگنی تین میزائل اگنی دو کو اپ گریڈ کر کے بنایا گیا ہے- ہندوستان کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اگنی تین میزائل کا تجربہ معمول کےمیزائلی تجربات کا ہی حصہ ہے۔