عراق؛ تعمیر نو اتحاد نے محمد شیاع السوڈانی کو آئندہ حکومت کے لیے نامزد کیا
Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
عراق کے ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ" اتحاد نے محمد شیاع السوڈانی کو اگلی حکومت بنانے کے لیے اپنا امیدوار قرار دینے پر تاکید کی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے تعمیر نو اور ترقیاتی اتحاد نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اتحاد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے آئین میں طے شدہ نظام الاوقات پر پوری طرح پابند ہے۔اور آئینی مدت کے اندرنئی حکومت تشکیل دے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے لیے شیاع السوڈانی کی امیدواری کے لیے اپنی مسلسل حمایت پر زور دیتا ہے۔
اتحاد نے خود کو عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد میں "سب سے بڑے بلاک" کے طور پر بھی بیان کیا اورکہا ہے کہ اس کے پاس پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔