ہندوستان؛ اپوزیشن کے شدید احتجاج پر لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی
ہندوستان میں لوک سبھا میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل پر بحث کرانے کے مطالبے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث آج کوئی کام کاج نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی
سحرنیوز/ہندوستان: اپوزیشن جماعتوں نے ایس آئی آر کے خلاف پارلیمنٹ میں زبردست احتجاج کیا، حکومت سے انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ دو بار ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان اسپیکر کے قریب پہنچ کر نعرے بازی کرنے لگے-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
اس دوران پریذائیڈنگ آفیسر دلیپ سیکیّہ نے کہا، 'ملک کے عوام ایوان کی کارروائی کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ طریقہ عوام پسند نہیں کرتی ہے۔ پریذائیڈنگ آفیسر پی سی مسٹر موہن نے بھی اپوزیشن ارکان سے اپنی اپنی جگہ پر جا کروقفۂ صفر کی کارروائی چلنے دینے کی درخواست کی لیکن کانگریس، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے ہنگامہ کرتے رہے۔
ادھر وزیراعظم نریندر مودی نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی نتائج کی ہار یا جیت سے اوپر اٹھ کر پارلیمنٹ کو مایوسی یا غرور کا میدان نہ بنائیں اور عوام کی امیدوں اور جمہوریت کی قدروں کے مطابق پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لیں-