Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کا اطالوی و کینیڈین رضاکاروں پر حملہ

صیہونی آباد کاروں نےمغربی کنارے میں اطالوی اور کینیڈین رضاکاروں پر حملہ کیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام  صیہونی آباد کاروں نےمغربی کنارے میں "عین الدیوک" گاؤں میں حملہ کیا ۔ اٹلی اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے اپنے شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کینیڈا کی وزارت خارجہ نے "شدت پسند آباد کاروں کے پرتشدد اقدامات کی شدید مذمت کی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

 

اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے بھی اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ ہم ان خلاف ورزیوں سے تنگ آچکے ہیں۔زخمی ہونے والےرضاکاروں میں تین اطالوی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہے ۔ عینی شاہدوں کے مطابق حملوں کو روکنے یا حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے کوئی بامعنی مداخلت نہیں کی۔

 

ٹیگس