Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم کی اکیسویں فوجی مشقیں ایران میں منعقد ہوں گی

شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے اندر اکیسویں فوجی مشقیں ایران میں منعقد ہونگی۔

سحرنیوز/ایران   جنرل سرگئی کیسانی نے منگل کے روز، سہند دوہزار پچیس مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت دس ممالک شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران چار جولائی دوہزار تیئیس کو اس تنظیم کا رکن بنا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کی رکنیت کے ابتدائی دنوں میں ہی اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور سنجیدگی اور اس تنظیم میں اس کے پرچم کو بلند کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کس قدر پرعزم ہے۔

 

خبروں کےمطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق "سہند دوہزار پچیس" پانچ دنوں تک جاری رہے گی، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور علاقائی فوجی اور سیکورٹی تنظیموں کے اٹھارہ اعلی سطحی وفود شرکت کریں گے- یہ مشق ایران کی وزارت خارجہ کے تعاون سے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی میزبانی میں صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر شبستر میں منعقدہوگی ۔

 

ٹیگس