Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • موبائل فون کمپنی ایپل کا موبائل فونز میں سرکاری ایپ نصب کرنے کا ہندوستانی حکم ماننے سے انکار

اطلاعات کے مطابق امریکی موبائل فون کمپنی ایپل نے ہندوستانی حکومت کا فونز میں سرکاری ایپ "سنچار ساتھی" نصب کرنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی وزارت مواصلات نے ایک نئے حکم میں موبائل فون بنانے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اندر سرکاری سافٹ ویئر "سنچار ساتھی" کو تمام نئے فونز میں ناقابلِ حذف انداز میں نصب کریں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، ہندوستانی وزارت مواصلات نے ایک خفیہ حکم نامے میں ایپل، سیم سنگ، اور شاؤمی سمیت تمام بڑی موبائل فون ساز کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ سرکاری سافٹ ویئر "سنچار ساتھی" کو نئے آلات پر پہلے سے انسٹال کریں۔

رپورٹ کے مطابق وہ فون جو پہلے سے سپلائی چین میں داخل ہو چکے ہیں، ان کے لیے بھی کمپنیاں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے اس سافٹ ویئر کو ڈیوائسز میں شامل کرنے کی پابند ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

اطلاعات کے مطابق امریکی موبائل فون کمنپی ایپل نے یہ حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔

 

ٹیگس