اقوام متحدہ افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرے: ہندوستان کا مطالبہ
Sep ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
ہندوستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ پر پابندی لگائے اور اس کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے اکبرالدین نے اس بات پر زور دیا کہ جو گروہ افغانستان کے عوام کے خلاف تشدد کا استعمال اور ان کا قتل عام کرتے ہیں، ان کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہونی چاہییں اور ان کی حمایت نہیں کی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو افغانستان میں قیام امن کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
اکبرالدین نے مزید کہا کہ افغانستان کے امن مذاکرات افغانوں کی قیادت میں انجام پانے چاہییں۔