Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں پیلٹ گن کے متاثرین کا احتجاج

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیلٹ متاثرین نے سخت سردی کے باوجود زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیلٹ متاثرین نے سخت سردی کے باوجود احتجاج کرتے ہوئے پیلٹ گن کے استعمال پر فوری پابندی اور کیسوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔

 درجنوں پیلٹ متاثرہ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں نے سنیچر کو پریس کالونی میں دھرنا دیا اور اپنی مدد آپ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پیلٹ اور دیگر مہلک ہتھیاروں پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے جن کےہاتھوں میں بینر تھےہمارے ساتھ انصاف کرو، پیلٹ چلانا بند کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

احتجاج میں شامل محمد الطاف میر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ متاثرین ہیں، جن کا ایک اہم سہارا آنکھوں کی بینائی تھی جو ہم سے چھین لی گئی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں عوامی احتجاجی لہر 2016ء کے دوران پیلٹ لگنے سے زخمی ہونے والے سترہ سو متاثرین میں سے ایک سو چھتیس نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مکمل یا ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس