ہندوستان: جلی کٹو کے مسئلے پراحتجاج کا سلسلہ جاری
Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
ہندوستان میں جلی کٹو مسئلے پر احتجاج کاسلسلہ بدستور جاری ہے اور اس حوالے سے آج بھی پر تشدد مظاہرہ ہوا۔
آج صبح چںئی میں ہونے والا مظاہرہ تشدد میں بدل گیا اور مظاہرین اور پولیس کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس کی کئی گاڑیاں جلا دی گئیں۔
واضح رہے کہ جلی کٹو (سانڈوں کو قابو میں کرنے کا کھیل) کے مسئلے پر گزشتہ کئی روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تاہم تمل ناڈو کی حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اس لئے وہ قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔