ہندوستان کا بجٹ مقررہ وقت پر ہی پیش کیا جائے، سپریم کورٹ
Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کو لے کر عام بجٹ پیش کئے جانے کی تاریخ موخر کئے جانے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت، یکم فروری کو اپنے مقررہ وقت پر قومی بجٹ پیش کر سکتی ہے۔
ہندوستان کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی عدالت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بجٹ پیش کئے جانے کی تاریخ موخر کرانے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔
سپریم کورٹ بجٹ پیش کئے جانے کی تاریخ موخر کرانے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی
اس سے قبل ہندوستان کی مختلف جماعتوں نے ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے موقع پر قومی بجٹ پیش کئے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ان جماعتوں کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت، یکم فروری کو قومی بجٹ پیش کر کے انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھا سکتی ہے۔