Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے احکامات کی منسوخی کا امکان

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں شکست سے ہمکنار ہونے والے امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بہت سے آرڈیننس کی منسوخ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ نومنتخب صدر جوبائڈن عہدۂ صدارت سنھبالتے ہی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بہت سے آرڈیننس منسوخ کرديں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق بائڈن وہائٹ ہاؤس میں کرسی صدارت سنبھالنے کے فورا بعد یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ امریکہ میں تبدیلی آگئی ہے، اور ان کی حکومت کی ترجیحات ٹرمپ حکومت کی ترجیحات سے بالکل مختلف ہيں۔

بعض باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ بائڈن پیرس سمجھوتے میں شامل ہوجائيں گے اور عالمی ادارہ صحت سے انخلا‏ء کے تعلق سے ٹرمپ کے حکم کو منسوخ کردیں گے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کی کچھ ہی ماہ بعد اوباما حکومت کے بہت سے آرڈینیس کو منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔

 ٹرمپ نے اپنے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران سمت تقریبا پانچ اسلامی ملکوں کے لئے امریکی ویزا بند کرنے اور اس طرح غیر ملکی تارکین وطن کے امریکہ ميں داخلے پر پابندی لگادی تھی۔

ٹیگس