ہندوستان : انتخابی مھم کی گھماگھمی
ہندوستان میں اسمبلی انتخابت کی گھما گھمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان میں ریاست پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم رفتہ رفتہ اپنے شباب پر پہنچ رہی ہے۔ اس سلسلہ میں آج وزیراعظم مودی جالندھر میں اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جولوگ پنجاب کے نوجوانوں کو بدنام کررہے ہیں ، انہیں ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کا کام نہ کرے ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی آن بان شان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ادھر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج جمعہ کو پنجاب کے مجيٹھا میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے ریاست کی اکالی حکومت اور بادل خاندان کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ امریندر سنگھ پنجاب کے وزیر اعلی بنیں گے۔
خیال رہے کہ ابھی پنجاب میں بی جے پی اور اکالی دل اتحاد کی حکومت ہے۔ ریاست کی 117 سیٹوں پر 4 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرتبہ مقابلہ بی جے پی اکالی دل اتحاد ، کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان ہے۔ ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ہوگی۔