ہندوستان: وزیراعظم نریندرمودی پر کڑی نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i269669-ہندوستان_وزیراعظم_نریندرمودی_پر_کڑی_نکتہ_چینی
کانگریس نےبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیراعظم نریندرمودی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: وزیراعظم نریندرمودی پر کڑی نکتہ چینی

کانگریس نےبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیراعظم نریندرمودی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

کانگریس کے ترجمان کپِل سبل نے پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر حقیقت سے دور ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اقتدار کے لالچی ہیں اس لئے بی جے پی اتحاد کے ساتھی بھی ان سے دور بھاگنے لگے ہیں۔

کانگریس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی مسائل کی بات نہیں کرتے بلکہ ان سے راہ فرار اختیار کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔

کپِل سبل نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کو صرف اقتدار چاہئے اور اس سے باہر جاکر وہ کچھ سوچنا بھی نہیں چاہتے ہیں، اس لئے شیو سینا جیسے ان کے دیرینہ اتحادی بھی ان سے دور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  کل ہندوستان کے وزیراعظم مودی  نےجالندھر میں اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر کڑی نکتہ چینی کی تھی اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جولوگ پنجاب کے نوجوانوں کو بدنام کررہے ہیں ، انہیں ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کا کام نہ کرے ۔

دوسری جانب کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی کل جمعہ کو پنجاب کے مجيٹھا میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے ریاست کی اکالی حکومت اور بادل خاندان کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال پر بھی تنقید کا نشانہ بنایاتھا ۔