ہندوستان کی جانب سے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مبارکباد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i271377-ہندوستان_کی_جانب_سے_اسلامی_انقلاب_کی_سالگرہ_کی_مبارکباد
ہندوستان کےصدر نے ایران کے اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ پرایران کی حکومت اورعوام کو مبارک باد پیش کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مبارکباد

ہندوستان کےصدر نے ایران کے اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ پرایران کی حکومت اورعوام کو مبارک باد پیش کی۔

ہندوستان کےصدرپرنب مکھرجی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے 38 سال پورا ہونے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اورعوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند اورعوام کی جانب سے میں ایران کے ا سلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کو اور ایران کے دوست عوام کو پرجوش مبارک باد دیتا ہوں اور بہترین نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اپن اس پیغام میں کہا کہ اسلامی انقلاب، ایران کے عوام کی بہادری اور قربانیوں کی زندہ جاوید علامت ہے ۔