Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • کشمیر:عام ہڑتال سے زندگی مفلوج

کشمیر میں آج ہونے والی مکمل ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کررہ گئی۔

مقبول بٹ کی برسی کے موقع پرآج سنیچرکو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

آج ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی مقبول بٹ کودو افراد کو قتل کرنے کے جرم میں 11 فروری 1984 ء کو دھلی کی تہاڑجیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اس کے حل میں تاخیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے جس سے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ آج کی ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے علاوہ دیگر متعدد رہنماؤں نے مقبول بٹ کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف دی تھی۔

 

ٹیگس