راہل گاندھی کی وزیراعظم مودی پرکڑی نکتہ چینی
ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے وزیراعظم پرکڑی نکتہ چینی کی ہے۔
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ریاست اترپردیش میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تمام وعدے ان کے پارلیمانی حلقے وارانسی سمیت پورے ملک میں کھوکھلے نکلے، جس سے دلبرداشتہ اترپردیش کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف ووٹ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اترپردیش میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اتحاد کی حکومت بھاری اکثریت سے بننے جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس اور ایس پی کی حکومت بننے کے بعد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے کا کاام ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ کل چار مارچ اور آخری مرحلے کی پولنگ آٹھ مارچ کو ہو گی۔