Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 4 ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کی سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) نے کہا ہے کہ آج شمالی کشمیر میں ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے چارعسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی جی پی) ڈاکٹرایس پی وید نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے آج علی الصبح 3 بج کر 45 منٹ پر سی آرپی ایف بٹالین پر اچانک حملہ کر دیا۔ جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ٹیگس