Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ہونے والے تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کےضلع کولگام میں جنگجویانہ سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر وہاں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیااورآج علی الصبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب شوپیاں میں سکیورٹی فورسزاور مسلح افراد کے درمیان جاری تصادم میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس تصادم میں فوج کے ایک میجر اورایک سپاہی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ہندوستان نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔اس تصادم کے بعد ہندوستان کی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات 8 جولائی 2016 کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بعد خراب ہو گئے اوراس وقت سے لے کر اب تک 215 سے زائد کشمیری جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے۔

ٹیگس