Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذمت

میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دفعہ 35 اے ہٹانے کا مقصد کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے جمعرات کو میرواعظ منزل راجوری کدل میں جموں کشمیر عوامی مجلس عمل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ دفعہ 35 اے کو ہٹانے کا منصوبہ صرف کشمیر کی مسلم آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے اور کشمیریوں کے پیدائشی حق یعنی حق خود ارادیت جس کا بقول اُن کے خود ہندوستان اور اقوام متحدہ نے کشمیری عوام سے وعدہ کیا ہے کو چھیننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کا سہارا لے کر دفعہ 35 اے کو ہٹا کر کشمیر کا ہندوستان کے ساتھ انضمام چاہتی ہے۔

میرواعظ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو میرواعظ منزل راجوری کدل میں ’جموں کشمیر عوامی مجلس عمل‘جس کے وہ صدر ہیں، کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ٹیگس