Aug ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • ترجمان وزارت خارجہ: تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں یمنی دارالحکومت صنعا ، اس کے انفراسٹکچر اور پاور پلانٹ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی سخت مذمت کی اور حملوں میں عام شہریوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے یمنی عوام کی یکجہتی اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدام اور پر صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ قحط کے خلاف غزہ کے عوام کی مدد کریں۔

اسماعیل بقائی نےکہا کہ یہ تمام حکومتوں بالخصوص اسلامی ممالک کا قانونی اور اخلاقی فرض بھی ہے اور توقع ہے کہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس اس معاملے پر خاص توجہ دے گا۔

 

ٹیگس