دشمن کی جارحیت کا پہلے سے پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے: مسلح افواج
ایران کی مسلح افواج کی جنرل سٹاف کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی مسلح افوج دشمنوں کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے اور ایران اور ایرانی قوم کے دشمنوں کو ہمیشہ کے لیے اپنے کیے پر پشیمان ہونا پڑے گا۔
سحرنیوز/ایران: مسلح افواج کے جنرل سٹاف کمیٹی نے ایک پیغام میں حکومتی ہفتہ کی آمد پر جاری کیے جانے والے تہنیتی بیان میں کہ ایران کی مسلح افواج اعلان کرتی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے احکامات اور رہنما اصولوں کی تعمیل کرتے ہوئے، اپنی طاقت اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے، ملت عزیز ایران کے مفادات، ملک کی ارضی سالمیت اور مقدس اسلامی نظام کے دفاع کے لیے اپنی تمام طاقت اور کوششیں بروئے کار لائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں فوجی شکست سے دوچار ہونے کے بعد، غاصب اور طفل کش صیہونی حکومت کے جاہل وزیر اعظم نے اپنی شکست کی تلافی کرنے کے لیے ہماری قوم کے اندر تفرقہ اور پولرائزیشن پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس سے پوری طرح ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
بیان کے مطابق مسلح افواج اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ قوم، ملک اور اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی کسی بھی مہم جوئی اور خطرے کا مقابلہ پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن طریقے سے کیا جائے گا اور ایران اور ایرانیوں کے دشمنوں کو ہمیشہ کے لیے اپنے کیے پر پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔