کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے، عمر عبد اللہ
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے ایک بار پھر کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان:جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم نے پہلی کابینی میٹنگ میں ریاستی درجے کی بحالی کے لئے قرار داد منظور کی تھی اور جب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے میری پہلی ملاقات وزیر اعظم نریندر مودی سے ہوئی تو میں نے سب سے پہلے یہ قرار داد ان کے سپرد کی'۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت عظمیٰ دس اکتوبر کو ریاستی درجے کی بحالی کے لئے بھی وقت کی ایک حد مقرر کرے گی تاکہ ہمیں یہ درجہ جلد سے جلد واپس مل جائے'۔
محبوبہ مفتی کے قیدیوں کی منتقلی کے بارے میں احتجاج کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 'یہ ٹھیک ہے لیکن یہ احتجاج سری نگر میں ہونے سے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ جموں وکشمیر کی سیکورٹی کے فیصلے دلی میں لئے جاتے ہیں'۔