Aug ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • صدر ایران: اسرائیل اور امریکہ  مسلمانوں کو خطے میں ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش میں

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نےملک کو دشمن کی خطرناک کارروائیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے داخلی اور علاقائی اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پڑسکیان نے آج ہفتہ دولت کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی مرقد پر خطاب کرتے ہوئے عدل و انصاف کو ترجیح دینے پر تاکید کی اور کہا کہ مختلف گروہوں اور قوموں کے ساتھ عدل و انصاف سے پیش آنا چاہیے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ملک کو دشمنوں کے حملوں سے بچانے کا سب سے مؤثر ذریعہ داخلی اور علاقائی یکجہتی ہے۔

صدر ایران نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ ہمیں آپس میں لڑانے اور مسلمانان کو خطے میں ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہيں لہذا ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمیں ایک دوسرے سے اختلاف نہیں کرنا چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش نہیں آنا چاہیے کیونکہ وہ ہمارے بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاصلہ اور اختلاف پیدا کرنا امپریالیزم اور تسلط پسندن قوتوں کا طریقہ ہے لہذا ہمیں متحد رہنا چاہئے اور اپنے ملک یا اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنا اسرائیل کی خدمت کرنا ہے۔

صدر ایران مسعود پزشکیان نے رہبر انقلاب اسلامی کی گزشتہ روز کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی رہنمائی اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں اور اس بھاری ذمہ داری کا بوجھ محسوس کرتے ہیں۔ 

ٹیگس