Aug ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کے ووٹ چوری والے الزامات سے اتفاق؛ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے

ہندوستان میں مہاراشٹر نو نرمان سینا ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے ’ووٹ چوری‘ والے الزامات سے اتفاق ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرےنے پونے میں ہوئی اپنی پارٹی کی ایک میٹنگ میں کہا کہ ووٹنگ میں گڑبڑی کا معاملہ نیا نہیں ہے۔ ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں انہوں نے دو ہزار سولہ و سترہ میں ہی انتباہ دیا تھا۔راج ٹھاکرے نے کہا کہ اس وقت انہوں نے شرد پوار، سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔ یہاں تک کہ پریس کانفرنس بھی کی تھی لیکن اپوزیشن نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں نے تب کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے، اس سے یہ معاملہ دنیا بھر میں سرخیاں بنتا اور عالمی دباؤ بنتا لیکن سبھی پیچھے ہٹ گئے۔ آج راہل گاندھی نے اس معاملے کو پھر سے اٹھایا ہے، لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں، لیکن ووٹ امیدواروں تک نہیں پہنچ رہے، وہ چوری ہو رہے ہیں۔

ٹیگس