Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت میں نئی دہلی میں مظاہرہ

نئی دہلی میں لوگوں نے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کرکے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی حمایت اور میانمار کی حکومت اور فوج کے جرائم کی مذمت میں کئے گئے مظاہرے کے شرکا نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کی بھی مذمت کی۔

مظاہرے میں شریک  لوگوں نے اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرانے کے لئے عملی اقدام کریں۔

جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی نے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے ہندوستان سے روہنگیا پناہ گزینوں کو نکالنے پر مبنی حکومت ہندوستان کے فیصلے کو حیران کن بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ہندوستانی حکومت کا یہ فیصلہ حیرت انگیز ہے۔

ٹیگس