عبداللہ عبداللہ اور نریندر مودی کی ملاقات
Sep ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ہندوستان کے دو روزہ دورے پر گئے عبداللہ عبداللہ نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں ہندوستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور طویل مدتی افغان - ہند پارٹنر شپ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں ہندوستان کے وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان، افغانستان کو متحد، پرامن اور مستحکم بنانے کی کوششوں میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے اس سے پہلے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی تھی ۔