Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان، فضا ئیہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ سات افراد ہلاک

ہندوستان میں فضا ئیہ کےہیلی کاپٹر کےحادثہ میں پائلٹ سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔

اروناچل پردیش میں ہند، چین سرحد کے نزدیک ہندوستانی فضا ئیہ کا ایک ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہوگیا جس سے اس پر سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی 5 نے صبح سویرے توانگ کے کھریم پور سے پرواز کی تھی۔ جو حادثے کا شکار ہوگیا۔

ہندوستانی ائرفورس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جون 2013 میں بھی ریاست اتراکھنڈ  میں ہندوستانی ائر فورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس