ہٹلر کے انداز میں ایک بڑا جُھوٹ: ایران کے بارے میں مغربی میڈیا کی خبر پر وزارت خارجہ کا رد عمل
ایران میں ہونے والے حالیہ واقعات کے بارے میں مغربی میڈیا کی خبر پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پیج پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہٹلر کے انداز میں ایک بڑا جُھوٹ ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک مغربی میڈیا ہاؤس کی جانب سے ایران میں رونما ہوئے حالیہ واقعات میں مرنے والوں کی تعداد کی خبر کو جُھوٹ کا پُلندہ قرار دیا ہے۔
ایک مغربی ابلاغیاتی ذریعہ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں حال ہی میں ہونے والے مظاہروں میں تیس ہزار افراد مارے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس جھوٹی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ہٹلر کے انداز میں ایک بڑا جھوٹ ہے۔ کیا یہ وہ تعداد نہیں جس کے لیے بلووں کے دوران ایران کی سڑکوں پر مارے جانے والے لوگوں کی تعداد کے بارے میں انہوں نے منصوبہ بنایا تھا؟
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اب وہ جھوٹی خبروں کے ذریعے اسے ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں! یہ واقعی بدنیتی پر مبنی اقدام اور خباثت ہے۔