Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: چھٹیس گڑھ کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 6 مزدوروں کی موت

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بھاٹا پارا کے علاقے بلودا بازار میں جمعرات کی صبح ایک نجی آئرن فیکٹری میں ہوئے زوردار دھماکے میں چھ مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے بھاٹا پارہ ضلع کے بلودا بازار میں واقع آئرن پلانٹ میں جمعرات کو خوفناک دھماکہ نے کئی جانیں لے لیں۔ اس دھماکے میں دس سے زیادہ افراد شدید طور پر جھلس گئے۔

فیکٹری کے اسپنج آئرن پلانٹ میں ہونے والا یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی اور آس پاس کام کر رہے مزدور اس کی زد میں آ گئے۔ فی الحال دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ضلع کلکٹر دیپک سونی کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانکاری کے مطابق دھماکہ یونٹ کے ڈَسٹ سیٹلنگ چیمبر (ڈی ایس سی) میں ہوا اور گرم دھول مزدوروں پرگرگئی، جس سے وہ بری طرح جل گئے۔ انھوں نے بتایا کہ چھ مزدوروں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد بلاس پور روانہ کر دیا گیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پولیس نے امدادی کارروائی کے دوران پورے متاثرہ علاقے کو محفوظ کر لیا ہے تاکہ آئندہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

 

ٹیگس