Jan ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ: عوام سے حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا سابق صدر جو بائیڈن کا مطالبہ

امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن نے امریکی عوام سے ٹرمپ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے مینیسوٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف دو مظاہرین کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام سے حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق امریکی صدر بائیڈن نے منیاپولس میں آئی سی ای کے ایجنٹوں کی فائرنگ میں دو شہریوں کی ہلاکت پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر عام شہریوں کوگولیاں مارنا "ہماری بنیادی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔"

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سابق امریکی صدر نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ منیسوٹا میں حکومت کے اقدامات کی روشنی میں وفاقی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور احتجاج کریں۔

 

ٹیگس