Nov ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال معمولات زندگی مفلوج

ہندوستان کے زیر انتظام کشیمر میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یسین ملک نے دی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے دوکانیں، تجارتی مراکزاور سکول وکالج بند ہیں ۔ ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے ذریعے کشمیری عوام پر جاری تشدد اور حملوں کے خلاف اور حراست میں لئے گئے مظاہرین کی رہائی کے لئے کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کی کال کے پیش نظر حفاظتی وجوہات کی بنا پر آج ریل خدمات روک دی گئیں اور سری نگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر شہروں میں بھی معمولات زندگی مفلوج ہیں۔

ٹیگس