Mar ۱۰, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • وزیراعظم پاکستان کا ایران کے نئے رہبر کو پیغام، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی شہید سید علی خامنہ ای رح کے عظیم شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو پیغام بھیج کر ایک بار پھر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ایرنا کے مطابق شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی جانب سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ایرانی عوام اور پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی غمگین اور مشکل ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اس حساس موقع پر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا ایران کی قیادت سنبھالنا ایک اہم اور تاریخی موقع ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت ایران کو امن، استحکام، عزت اور خوشحالی کی طرف لے جائے گی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ایمان، زبان، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں اور پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، کامیابی اور ایران کے عوام کے لیے خیر و برکت کی دعا بھی کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس