Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال معمولات زندگی مفلوج

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج کی ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یسین ملک نے دی ہے۔

 ہڑتال کی وجہ سے دوکانیں، تجارتی مراکزاور سکول وکالج بند ہیں ۔ ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے ذریعے کشمیری عوام  کے قتل، جاری تشدد اور حملوں کے خلاف اور حراست میں لئے گئے مظاہرین کی رہائی کے لئے کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کی کال کے پیش نظر حفاظتی وجوہات کی بنا پرآج ریل خدمات روک دی گئیں اور سری نگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر شہروں میں بھی معمولات زندگی مفلوج ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر میں حالات 8 جولائی 2016 کو اس وقت خراب ہو گئے جب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو ہلاک کر دیا گیا ۔ اس وقت سے اب تک 320 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

 

 

ٹیگس