Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ میں سازش کر رہے ہیں: ہندوستان کی کانگریس پارٹی کا  الزام

ہندوستان کی کانگریس پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم ملک بھر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان:    کانگریس پارٹی نے آج اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن ملک بھر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور پھر اسے ووٹ چوری کرنے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں- یہ بات سب کو معلوم ہے کہ نظرثانی، ووٹ چوری کے لیے استعمال ہونے والا ایک آلہ ہے لیکن اب تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

کانگریس پارٹی نے حکومت پر اس کام کی وجہ سے ملازمین پر ضرورت سے زیادہ کام کا بوجھ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ "ووٹر لسٹ پر نظرثانی میں شامل بی آر اوز مختلف ریاستوں میں خودکشی کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ کام کے دباؤ میں تھے۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، بی ایل او پر اپنا غیر اخلاقی کام کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، جو کہ سراسر غلط ہے۔

اب تک بارہ ریاستوں میں انچاس کروڑ فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں-

 

ٹیگس