Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے

سحرنیوز/پاکستان:  مظفرآباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں چھتیس ووٹ آئے جبکہ دو اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا -

 

نئے وزیراعظم کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں چھتیس ووٹ آئے اس طرح وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔

یادرہے اپریل دوہزار تئیس میں توہینِ عدالت کے الزام میں تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد چوہدری انوارالحق نے منصب سنبھالا تھا-

 

ٹیگس