رابرٹ مالی: ٹرمپ کی خیانتیں ایران کی بے اعتمادی بڑھنے کا سبب بنی ہیں
Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
ایران کے امور میں سابق امریکی حکومت کے ایلچی رابرٹ مالی نے جون 2025 میں امریکا اور اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو غیر متوقع نتائج کا حامل قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ایران کے امور میں سابق امریکی حکومت کے ایلچی رابرٹ مالی نے نیویارک میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایک بار اور دو بار نہیں بلکہ کم سے کم تین بار خیانت کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی یہ خیانتیں تہران کی بے اعتمادی بڑھنے کا سبب بنی ہیں۔
رابرٹ مالی نے کہا کہ گزشتہ جون میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا اور اسرائيل کے حملے کے پورے علاقے ميں تسلسل کے ساتھ عدم استحکام پیدا کرنے والے نتائج سامنے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بعض اوقات کچھ چیزیں وقتی طور پر کامیاب نظراتی ہیں لیکن طویل مدت میں ان کے نتائج بالکل مختلف ہوسکتے ہیں۔