Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • گجرات کے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری

وجے روپانی نے آج منگل کو دوسری بار گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ گورنر او پی کوہلی نے انہیں گجراتی میں حلف دلائی۔ نائب وزیر اعلی کے طور پر نتن پٹیل نے بھی حلف لیا۔

ہندوستان کی ریاست گجرات میں بی جے پی نے چھٹی بار حکومت بنائی ہے۔ اس میں شامل ہونے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ احمد آباد پہنچے ہیں۔

وجے روپانی کے بطور وزیر اعلیٰ اور نتن پٹیل کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کی تقریب کے موقع پر این ڈی اے سرکاروں والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر جن میں نتیش کمار،یوگی آدتیہ ناتھ، دیوندر فرنویس ،وسندھرا راجے سندھیا ،منوہر پاریکر اور رمن سنگھ کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، لال کرشن اڈوانی اور شنکر سنگھ واگھیلا شامل ہیں۔

 

ٹیگس