ہندوستان: اترپردیش کی حکومت کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج
ہندوستان کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل کی مسجد میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ میں دیگر شہروں کے مسلمانوں کی شرکت پر ریاست اترپردیش کی حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی سے ہندوستان کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق تاج محل کی مسجد میں نماز جمعہ میں دیگر شہروں کے مسلمانوں کی شرکت پر ریاست اترپردیش کی حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی سے ناراض ہندوستانی مسلمانوں نے اس فیصلے کو ہندوستان میں بڑے اسلامی تمدن کے مظہر کی حیثیت سے اس مسجد کی اہمیت کو کم کئے جانے سے تعبیر کیا ہے۔
ہندوستان کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ مسلمانوں میں تفریق سے گریز کرے اس لئے کہ کوئی بھی مسلمان، تاج محل کی مسجد میں نماز جمعہ میں شرکت کرنے کا حق رکھتا ہے۔
ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ کے فیصلے کے مطابق اب تاج محل کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے افراد کے جاری کردہ کارڈ چیک کئے جائیں گے اور صرف آگرہ کے مسلمانوں کو ہی نماز جمعہ میں شرکت کرنے کی اجازت ہو گی۔