May ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں سیز فائر کی اپیل

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلی نے مرکزی حکومت سے رمضان المبارک اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر یک طرفہ سیز فائر کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت سے رمضان المبارک اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر یک طرفہ سیز فائر کرنے کی اپیل کی ہے۔

کل جماعتی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے میڈیا سے کہا کہ میٹنگ میں شامل سبھی پارٹیاں اس بات سے متفق تھیں کہ مرکزی حکومت عسکریت پسندوں کے خلاف یک طرفہ سیز فائر کا اعلان کرے ، جیسا کہ واجپئی جی نے 2000 میں کیا تھا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی سے عام لوگوں کو بھی کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر ہماری کوشش پرامن حالات بنائے رکھنے کی ہے۔

سری نگر میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں اگر پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے ایجینڈہ پر عمل کیا جائے تو کشمیر میں حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ان کے ساتھ سبھی پارٹیوں کے لیڈروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سبھی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کر کے کشمیر کے حالات کی معلومات فراہم کرائیں گے تاکہ جموں و کشمیر میں امن بحال ہوسکے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سبھی پارٹیاں مرکز سے اپیل کرنے پر متفق ہوئی ہیں کہ جیسے 2000 میں اس وقت کے وزیر اعظم واجپئی نے یک طرفہ سیز فائر کرکے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی تھی، مرکزی حکومت ایک مرتبہ پھر اسی طرح کا قدم اٹھائے۔ تو ریاست میں امن بحال ہوسکے گا۔

ٹیگس