امریکہ کے مقابلے میں ہندوستان اور یورپی یونین متحد
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
یورپی یونین اور ہندوستان امریکہ کے اقتصادی اقدامات کے مقابلے میں متحد ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین اور ہندوستان نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے عالمی تجارت کی تنظیم سے امریکہ کے خلاف بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین اور ہندوستان نے بھاری ٹیکس عائد کیے جانے کی غرض سے امریکی مصنوعات کی ایک فہرست بھی ڈبلیو ٹی او میں جمع کرائی ہے۔
اس سے قبل امریکہ نے یورپی یونین، چین اور ہندوستان سمیت مختلف ملکوں سے المونیئم اور فولاد کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی عائد کر دی۔ درآمدی ڈیوٹی کے بارے میں امریکہ اور یورپی یونین کے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ہیں۔