ہندوستان کے وزیراعظم کی روس کے صدر سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i332114-ہندوستان_کے_وزیراعظم_کی_روس_کے_صدر_سے_ملاقات
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے برکس کانفرنس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم کی روس کے صدر سے ملاقات

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے برکس کانفرنس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کی۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے آج جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برکس اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے باہمی مفاد کے امور پر گفتگو ہوئی۔

ہندوستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ہندوستان کے گہرے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے صدر کے ساتھ وسیع اور مفید بات چیت ہوئی۔