واٹس ایپ کو ہندوستان کا سخت انتباہ
Aug ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اطلاعات نے ہجومی تشدد کے واقعات میں واٹس ایپ کے تخریبی کردار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ہندوستان کے وزیراطلاعات روی شنگر پرشاد نے واٹس ایپ کے چیف ایگزیگٹیو کرس ڈینیل سے ملاقات کی اور واٹس ایپ کے ذریعے پھیلنے والی جعلی خبروں کے حوالوں سے انہیں آگاہ کیا۔واٹس ایپ کے چیف ایگزیکٹیو کا دورہ نئی دھلی اور ہندوستانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقات حکومت ہندستان کی اس درخواست کے بعد انجام پائی ہے جس میں واٹس ایپ کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے۔
ہندوستان دوسو ملین صارفین کے ساتھ دنیا میں واٹس ایپ کی سب بڑی منڈی شمار ہوتا ہے۔