آیت اللہ شاہرودی کی رحلت پر ہندوستان کے دینی اداروں کے تعزیتی پیغامات
Dec ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
بزرگ عالم دین اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ شاہردوی کے انتقال پر ہندوستان کے گوشہ و کنار سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے -
مجلس علمائے ھند ، شیعہ علما بورڈ ، مدرسہ زینبیہ ، عین الحیات ٹرسٹ ، کل ھند علما و ذاکرین کونسل اور ہندوستان کے سبھی دینی مدارس اور حوزہ ھای علمیہ سمیت مختلف اداروں نے نئی دہلی میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کرکے آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی رحلت کو عالم اسلام اور دنیائے تشیع کا ایک بہت بڑا نقصان قراردیا ہے - ہندودستان کے ان دینی اور مذہبی اداروں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور مرحوم آیت اللہ شاہرودی کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی - آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پر ہندوستان کے سبھی شیعہ دینی مدارس میں تعطیل تھی -