Jan ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کی وزیراعظم نریندرمودی پر کڑی نکتہ چینی

راہل گاندھی نے یہاں پارٹی کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسٹر مودی ملک کے غریب لوگوں کے مفاد میں کام کرنے کے بجائے اپنے دوستوں کی مدد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے منگل کے روز کیرالہ میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے نریندر مودی کو سب سے بدعنوان وزیراعظم قرار دیا اور مرکز کی قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت کے پانچ سال کی مدت کے دوران ہر سرکاری ادارے پر حملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چار ججوں نے عوامی طور پر کہا کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ انہوں نے ایک جج کا نام بھی لیا۔

 

ٹیگس