Feb ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم ڈی ایس پی اورعسکریت پسندوں کی ہلاکت

کشمیر کےضلع کولگام میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہےاور سکیورٹی کے اضافی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع کولگام کے توری پورہ میں شدید تصادم آرائی میں3 عسکریت پسند، سپیشل آپریشن گروپ کے ڈی ایس پی اور فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کے دوران 'جیش محمد' سے وابستہ تین جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا جن کی شناخت معلوم کی جارہی ہےاور تلاشی آپریشن جاری ہے۔

جھڑپ کے مقام کے قریب مظاہرین اور فورسز آپس میں الجھ پڑے جس کے نتیجے میں 3نوجوان، گولی لگنے جبکہ 9 چھرے اور شیل لگنے سے زخمی ہوئے۔ جن میں سے 2 کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ امن و قانون کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور سکیورٹی کے اضافی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس