ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دستی بم کا دھماکہ
Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے شہر جموں میں بس اسٹینڈ کے قریب پرہجوم علاقے میں دستی بم کے ایک دھماکے میں کم سے کم اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔
ہندوستان کے میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں میں بس اسٹینڈ کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں دستی بم کے دھماکے میں اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے جبکہ بعض خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ایک شخص کی موت بھی واقع ہو گئی ہے-
دستی بم کے حملے کے بعد آس پاس کے علاقے کو سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے محاصرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا- ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ اس حملے سے بس اسٹینڈ پر کھڑی متعدد بسوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا-
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا - پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔