Mar ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا عمران خان سےمسعود اظہر کو حوالے کرنے کا مطالبہ

ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدہ تعلقات معمول پرآ رہے ہیں۔

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اگرعمران خان اتنے بڑے امن کے داعی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ہندوستان کے حوالے کیوں نہیں کردیتے۔

یادرہے کہ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت  چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ  دوروز قبل حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی خاتون وزیرخارجہ سوشما سوراج نے کہا تھاکہ انھوں نے متعدد ملکوں تک یہ بات پہنچادی ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان ، پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا ۔

 

ٹیگس