کشمیر میں جھڑپ 3 عسکریت پسند ہلاک
Mar ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شوپیاں کے یارون جنگلات میں مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جمعرات کی صبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوا جس کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے۔فوج نے جنگجو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
فوجی ترجمان نے معرکہ اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ فوج نے یارون جنگل علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا ہوگیا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔