کشمیر:دوعسکریت پسند ہلاک پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی
معرکہ آرائی علی الصبح شہر کے نوگام علاقے میں ضلع بڈگام کے چھترگام گاوں کے نزدیک پیش ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو کہا کہ سرینگر کے مضافات میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین ہوئی معرکہ آرائی کے دوران دو عسکریت ہلاک جبکہ پانچ فورسز اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں سے ایم4اور ایک انساس قسم کی بندوق بر آمد کی گئی ہے اور اس آپریشن میں پانچ فورسز اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔
ادھر کل شوپیاں اور لنگیٹ ہندوارہ میں فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔اس دوران پلوامہ ، شوپیان اور لنگیٹ میں ہڑتال کی گئی جبکہ مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔14فروری کو لیتہ پورہ اونتی پورہ پلوامہ میں ہوئے حملے کے بعد سے اب تک14جھڑپوں میں 30عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 43 سی آر پی ایف اہلکار، 8فوجی اور 6پولیس اہلکار بھی مارے گئےاس دوران 12شہری بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب یورپین پارلیمنٹ کے 50ممبران نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں کشمیر میں سرکاری فورسز کی طرف سے استعمال کئے جانے والے پیلٹ گن پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔